پاک افغان بارڈر پر چمن باب دوستی دوسرے روز بھی بند ، تجارت معطل


چمن(صباح نیوز) پاک افغان بارڈر پر چمن باب دوستی دوسرے روز بھی بند رہا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاک افغان بارڈر باب دوستی تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کے لئے دوسرے روز بھی بند رہا ۔

گزشتہ روز افغانستان سے آنے والے مسلح شخص نے پاکستانی اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایف سی اہلکار رحمت اللہ شہید اور 2 زخمی ہوئے۔ واقعہ کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ شروع ہوگئی اور یہ سلسلہ ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔

افغان حکومت کا اس معاملے پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا تاہم اطلاع ہے کہ 7 زخمی سپین بولدک افغانستان شفٹ کئے گئے ہیں۔