شمالی کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائی میں چھ کشمیری نوجوان گرفتار


سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فورسز نے شمالی کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائی میں  چھ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا  ہے ۔

بھارتی فوج نے نے کپواڑہ اور بارہمولہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران بلال احمد، واحد احمد، جاوید احمد، مشتاق احمد اور بشیر احمد کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے کپواڑہ پولیس اسٹیشن میں تمام افراد کے خلاف کالے قانون غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے۔

پولیس ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  گرفتار ہونے والوں کا تعلق تحریک المجاہدین جموں و کشمیر سے ہے ۔ ان میں سے ایک نوجوان  بلال احمد نے مرکزی جامع مسجد کپواڑہ میں 14 اگست کو پاکستانی  پرچم لہرایا تھا۔