کے الیکٹرک کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 51پیسے فی یونٹ مہنگی


اسلام آباد (صباح نیوز)نیشنل پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کراچی کے بجلی صارفین کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 51پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے جنوری سے مارچ 2022کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وفاقی کی جانب بجلی 51پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ کراچی کے صارفین سے تین ماہ کے لئے وصولیاں کی جائیں گی۔ بنیادی طور پر کراچی کے صارفین کے لئے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3روپے55پیسے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے۔ اس میں وفاقی حکومت 3روپے چار پیسے اضافہ وفاقی حکومت سبسڈی کی صورت میں برداشت کرے گی جبکہ 51پیسے اضافہ کراچی کے بجلی صارفین سے وصول کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کو 291ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔ کے الیکٹرک کے صارفین سے اضافی قیمت ستمبر سے نومبر تک کے مہینوں میں وصول کی جائے گی۔