کراچی(صباح نیوز)ڈالر کی بے قدری ،روپیہ مستحکم ہونے لگا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی ۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق گزشتہ کئی روز سے امریکی ڈالر مسلسل اپنی قدر کھو رہا ، اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ استحکام کی جانب گامزن ہے۔کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں کمی آنا شروع ہوئی ۔انٹر بینک میں ڈالر 44 پیسے سستا ہونے کے بعد 220 روپے 45 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 226 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 225 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41490 پر آ گیا ۔