اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مخالفین کی مبینہ کرپشن کے بارے میں جھوٹ پھیلانے والے کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نااہل کئے جانے پر عمران خان کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے لکھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مجرم قرار دیا ہے۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اب نااہل قرار دیا جا چکا ہے، اپنے سیاسی مخالفین کی مبینہ کرپشن کے بارے میں جھوٹ پھیلانے والے کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔