آرمی چیف سے یو اے ای سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی ، دفاعی اورسیکیورٹی تعاون پر بات چیت


راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی ، دفاعی اورسیکیورٹی تعاون پر بات چیت  ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ اور متحدہ عرب امارات کے سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا،ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی اورعلاقائی امور میں یو اے ای کے کردار کو اہمیت دیتا ہے،یو اے ای کیساتھ باہمی تعلقات کومزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں کی جانب سے اسٹریٹجک شراکت دار ی کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا،ملاقات میں یو اے ایف کے سفیر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ جبکہ آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کیلیے یو اے ای کی امداد کو سراہا۔ یو اے ای کے سفیر  نے خطے میں امن واستحکام کیلیے پاکستان کے کوششوں کو بھی سراہا۔