کراچی/میہڑ ( صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے پی پی، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی امریکہ کے ایجنٹ ہیں۔ کشمیر کی سودے بازی سے لیکر دفعہ 62 کے خاتمے اور ٹرانس چینڈر بل تک سب متفق ہیں۔اسلامی نظام کا راستہ روکنے کیلیے امریکہ یہاں حکومت اور اپوزشن بھی اپنی مرضی کی پلان کرتا ہے۔جماعت اسلامی نبی مہربان صہ کے نقش قدم پر چلنے والی جماعت ہے جو ملک میں نظام مصطفیٰ کا نفاذ چاہتی ہے۔ ظلم کے نظام کے خاتمے اسلامی و خوشحال پاکستان کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے اعلان کردہ 70 ارب میں سے تاحال عوام کو کچھ نہیں ملا، چینی و آٹا چور حکمرانوں نے مظلوم عوام کو لاوارث چھوڑدیا ہے۔سیلاب متاثرین کی امداد وبحالی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت ایک پیج پر نہیں ہے۔ چیف جسٹس کے حکم کے باوجود ریاست و حکومت 4 سالوں میں بھی سندھ کی مظلوم بیٹی ام رباب کو انصاف نہیں دے سکی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع دادو کے تحصیل مقام میہڑ بائی پاس پر سیلاب متاثرین کی امداد میں تاخیر و کرہشن کے خلاف منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کیدوران کیا۔ قبل ازیں جلسہ سے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو، صوبائی امیر محمد حسین محنتی و دیگر صوبائی و مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ پیپلزپارٹی کی قیادت میں یہاں کے جاگیردار اور وڈیرہ شاہی ہے۔
جن کے کتوں،گھوڑو اور بلیوں کے لیے دود و شیمپو فرانس سے منگوایا جاتاہے۔مگر سندھ کے غریب عوام غربت و افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ پیپلزپارٹی 1970 سے سندھ پر برسراقتدار ہے مگر یہ سندھ وعوام کی دشمنی میں بھارت سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوئے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے ائندہ نسلوں کو بھی تباہ کردیا ہے کس کا نعرہ اب صرف کھاؤ پیئو اور عیش کرو ہے۔ سیلاب کی وجہ سے 18 ہزار اسکول متاثر اور لاکھوں بچے تعلیم کے زیور سے محروم ہوگئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے 50ہزار کارکنان دن رات ڈھائی مہینوں سے مسلسل سیلاب زدگان کی خدمت مصروف ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہاکہ ایٹم بم اور بھترین فوج رکھنے والا ملک ڈھائی مہینے گزرجانے کے باوجود شہروں و فصلوں سے پانی نہیں نکال سکا اور نہ ہی مکمل طور راستے بحال کئے۔ جماعت اسلامی اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود عوام کی خدمت کر رہی ہے۔انہوں زور دیا کہ شہرروں دیھات اور فصلوں سے پانی نکالنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔ دریں اثناء مرکزی امیر سراج الحق نے کندھ کوٹ میونسپل اسٹیڈیم میں منعقدہ احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی عدالتوں میں انگریز کا نظام ہے انگریز کی کتاب سے عدالتوں میں انصاف ممکن نہیں،سندھ کے سیلاب متاثرین کے مسائل کیلئے جرگہ بٹھارہے ہیں سندھ کے سیلاب متاثرین کی حکومتوں نے مدد نہیں کی،ام رباب چانڈیوکے پیاروں کے قاتلوں کیلئے سپریم کورٹ کے تین ماہ میں گرفتار کرنے فیصلہ کا کہا مگر عدالتوں میں رشوت چلتی عدالتوں میں سفارش چلتی ہے یہاں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس۔ کے احکامات نہیں چلتے،سندھ میں کوئی نظام نہیں یہاں پر سڑکیں منافق ہیں کبھی بپتانہیں خراب ہوتی ہیں راستے بند ہو جاتے ہیں۔وڈیروں جاگیر داروں کی سندھ میں قسمت بدلی عوام کی نہیں نہیں چلتی،اقوام متحدہ کے سیکریٹری یہاں سے جاکر روئے بڑی تباھی آئی مگر حکمرانوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا،سندھ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے باہر سے آنے والے سامان کو اپنے ہاں چھپالیاہے،سندھ کے عوام ایک کلو آٹے کیلئے نہیں نکلے گی ایک کلو دال کیلئے بھی نکلنا پڑیگی مرادعلی شاھ تم کو شرم نہیں آتی،سندھ کے حکمران بے شرم ہیں جو سندھ کی بیٹیوں کو خیموں میں رلارہے کی سندھ کے حکمرانوں کی اولادیں خیموں میں رہیں گے۔پاکستان کے حکمران پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایف اے ٹی ایف کیلئے ایک ہی،پاکستان کے تمام صوبوں میں سب سے بڑاظلم سندھ سے ہے۔1970سے سندھ میں تعلیم صحت عام نہیں ہونے دی،پی پی کے حکمران اپنے جیب سے نہ کچھ دیں مگر باہر سیآئے ہوئے سامان دیں ہم حکمرانوں کے پیٹ سے نکالیں گے،پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی سیاست کو سندھ کے سیلاب میں ڈبونے کا وقت ہے،یہ سب ایک ہی۔ امریکہ کے غلام ہیں، سندھ کے عوام سربکف ہوکر سندھی قوم حکمرانوں کا گریبان پکڑیں گے۔سندھ کے لوگوں کے گھروں ی تعمیر کیلئے رقم دیں انہیں روزگار دیں،سندھ کے وڈیروں ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں چلے جاتے ہیں یہ عوام کاحق کھاتے ہیں،سندھ کی عوام اسلامی نظام اور جماعت اسلامی کی کامیابی کیلئے جدوجھد میں ساتھ دیں۔ #