راولپنڈی میں ہونیوالی میٹنگ پاکستان کیلئے خوش آئند ثابت ہوگی، شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ہونیوالی میٹنگ پاکستان کے لیے خوش آئند ثابت ہوگی۔حکومت نے ملک کاسیاسی اورمعاشی دیوالیہ نکال دیاہے۔ہمیں اسمبلی اس لیے لاناچاہتے ہیں کہ نوازشریف کی تاحیات نااہلی پرڈیل ہوسکے۔10روزمیں فائنل رائونڈ ہوگا۔اکتوبرنومبر فیصلہ کن ہوگا۔لانگ مارچ یاالیکشن کی تاریخ،ایک کاہوناضروری ہے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے توئٹر پر جاری بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریاستی ادارے مظلوم عوام کیساتھ ہوتے ہیں،ظالموں کیساتھ نہیں۔نیب کی عدالتیں4اورکیس3رہ گئے ہیں۔ڈارکوآئی ایم ایف اور دنیا سے کچھ نہیں ملا نہ ڈالر ہے نہ تنخواہ دینے کے پیسے ہیں۔بجلی کے بعد سردیوں میں گیسں کابحران سر پرآگیا۔اسمبلی کی عزت نہ ہو تو ٹرن آئوٹ کم ہوتا ہے۔رانا ثناء اللہ حکومت کو لے ڈوبے گا۔