کرپشن الزامات،فرخ خان کا رانا ثناء اللہ کو 5 ارب روپے کا قانونی نوٹس


لاہور (صباح نیوز) فرح خان نے اپنے اوپر لگائے گئے کرپشن الزامات پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو 5 ارب روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

فرح خان نے رانا ثناء اللہ کی جانب سے کرپشن سمیت دیگر الزامات عائد کرنے پر نوٹس بھیجا، فرح خان نے اپنے وکیل کے ذریعے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کوقانونی نوٹس ارسال کیا ہے۔

درخواست گزار فرح کے قانونی نوٹس کے متن میں ہے کہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عثمان بزدار کے دور حکومت میں فرح خان نے کرپشن کی، رانا ثنااللہ کے جھوٹے بیان سے شہرت متاثر ہوئی، رانا ثناء اللہ 7 روز میں اپنا بیان واپس لے ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔