اسلام آباد (صباح نیوز)سپر یم کورٹ آف پاکستان نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا۔ کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی۔
ملزمان کے وکیل سردارمحمد لطیف خان کھوسہ ایڈوویکٹ نے دوران سماعت فریقین کا پہلے ہی راضی نامہ ہوچکا ہے، ملزمان کی دہشت پھیلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، قتل کے واقعہ کو دہشتگردی کا رنگ دیا گیا۔ واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج علی تالپور کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ نواب سجاد اور غلام مرتضی کو عمر قید سنائی گئی تھی۔
سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے اے ٹی اے کے تحت چاروں ملزمان کو عمر قید سنا دی تھی۔ملزمان شاہ رخ جتوئی، نواب سراج علی تالپور اور غلام مرتضیٰ نے عمر قید کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔