اسحاق ڈار سے کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی کی ملاقات،جاری مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی کی ملاقات،جاری مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے  ایشائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) کے کنٹری ڈائریکٹر  نے  ملاقات کی۔

اے ڈی بی کی جانب سے سیلاب کے بعد امداد پر وزیر خزانہ نے  اظہار تشکر کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اے ڈی بی کی پاکستان کیلیے 1.5ارب ڈالر قرض اعلان کو سراہا۔ ملاقات میں اے ڈی بی کے پاکستان میں جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں پاکستان کیلئے اے ڈی بی کی امداد قابل ستائش ہے۔