کراچی (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کراچی میں مستی لاج میں عوامی ورکرز پارٹی کے قائد اور بلوچ رہنما یوسف مستی خان کے انتقال پر ان کے لواحقین سے ملاقات میں اظہار تعزیت کیا ہے ،
انہوں نے مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی اور یوسف مستی خان کے بیٹے ، خاندان کے دیگر افراد اور پارٹی رہنما ؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے ذمہ داران کارکنا ن ان کے غم میں برابر شریک ہیں ۔ سراج الحق نے یوسف مستی خان مرحوم کو دلیرانہ جدوجہد کے حوالے سے خراج عقیدت پیش کیا۔
امیر جماعت نے تعزیتی کتاب میں مرحوم کے بارے میں اپنے جذبات رقم کئے کہ یوسف مستی خان نے جدوجہد کیساتھ اقدار برداشت اور رواداری کو سیاسی رویہ بنایا۔۔ اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادے خرم مستی خان ان کے بھائی بھتیجے داماد اور پارٹی کے قائدین موجود تھے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز بھی اس موقع پر موجود تھے۔