پی آر اے ایل ٹیکس کے نظام میں بہتری، انکم ٹیکس گوشواروں کو آسانی سے بھرنے کا عمل تیزی سے جاری


راولپنڈی(صباح نیوز)سالانہ ٹیکس سیزن جاری ہے اور اس بار پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کے بہتر طریقہ کار کے باعث اب تک ایف بی آر کے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا عمل بہت آسانی سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے سی ای او پی آر اے ایل کی قیادت میں تمام تکنیکی ٹیموں نے گزشتہ مالی سال کے دوران آئی ٹی آر ماڈیول پر کام کرنا شروع کیا اور نظام میں بعض تکنیکی خامیوں سے پاک کیا ۔

ایف بی آر کی جانب سے پی آر اے ایل کو دیا گیا ہدف 30 ستمبر 2022 کو مکمل ہونے والا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی تعمیراتی تبدیلیوں اور انفراسٹرکچر میں اضافہ کے بروقت نفاذ کے ذریعے پی آر اے ایل انتظامیہ نے صرف انفراسٹرکچر میں اضافے کے ساتھ ہی آرکیٹیکچرل اپ گریڈ کی ضرورت کا اندازہ لگایا اور عمل درآمد کے لیے بروقت فیصلے کیے جو اس سال کے انکم ٹیکس گوشواروں کی آسانی سے بھرنے سے ظاہر ہے اور ہمیں ملک بھر میں ٹیکس دہندگان کی طرف سے مثبت تاثرات مل رہے ہیں جو پچھلے سالوں کے مقابلے کی کارکردگی سے بہت زیادہ مطمئن ہیں۔

ماہرین کے مطابق پی آر اے ایل ٹیکس کے نظام کو مزید بہتر بنائے گا تاکہ ٹیکس دہندگان کے اطمینان پر مبنی نظام قائم ہو سکے۔