انٹربینک میں ڈالر مزید 3 روپے 2 پیسے سستا، 234 کا ہو گیا،سٹاک مارکیٹ میں تیزی


کراچی(صباح نیوز) انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق امریکی ڈالر مزید سستا ہوا۔

انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 234روپے کا ہو گیا۔دوسری جانب روپے کو استحکام ملنے کے ساتھ ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 330 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41481 پر آ گیا ۔