نیویارک(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے یواین جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کا آغاز قرآن کریم کی آیت پڑھ کر کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنا خطاب سورہ الزمر آیت 53 سے کیا، جس میں اللہ تعالی نے فرمایا کہ“کہہ دو اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو، بے شک اللہ سب گناہ بخش دے گا، بے شک وہ بخشنے والا رحم والا ہے۔”