سیلاب کی آزمائش میں جماعت اسلامی نے صوبوں کے درمیان محبتوں کوپروان چڑھایا،ڈاکٹرطارق سلیم


راولپنڈی ( صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطار ق سلیم نے کہاہے کہ کرپشن کے تحفظ اور فیڈرکے حصول کے لیے نفرت پھیلانے والے ناکام ہوئے ،جماعت اسلامی نے خدمت کے ساتھ ساتھ صوبوں کے درمیان محبتوں کو پروان چڑھا کرعوام دشمن عناصرکی سازشوں کوناکام بنادیا،پنجاب سے اربوں روپے نقداور امدادی سامان کی صورت متاثرین سیلاب تک پہنچائے جماعت اسلامی اورالخدمت فائونڈیشن کے ہزاروں ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف بلوچستان،سندھ،خیبرپختونخوا،جنوبی پنجاب میں متاثرین کومیڈیکل کی سہولیات فراہم کررہے ہیں ،شمالی پنجاب کے اضلاع میں سب سے زیادہ وسائل ضلع راولپنڈی کی تنظیم نے فراہم کئے جس پرقیادت وکارکنان اور اہلیان راولپنڈی کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے فلڈریلیف کنونشن اور جے آئی یوتھ کے ضلعی ایگزیکٹوکونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کنونشن سے صوبائی صدرالخدمت فائونڈیشن رضوان احمد،امیرضلع سیدعارف شیرازی،ضلعی صدرالخدمت چوہدری منیراحمد،رضااحمدشاہ اور محمدعثمان آکاش نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر صدرنیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام لحق اعوان ،محمدسفیان عباسی، رضااحمدشاہ ،محمدتاج عباسی سمیت دیگرذمہ داران وکارکنان اور ڈونرزبھی شریک ہوئے ۔

ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ عمران خان اور شہبازشریف گروپ اقتدارکی ہوس میں اندھے ہوچکے ہیں اس وقت 3کروڑ30لاکھ سے زیادہ پاکستانی عوام سیلاب سے متاثرہیں جبکہ بالواسطہ طورپرچندفیصداشرافیہ کے علاوہ پوری قوم مسنداقتدارپرقابض لٹیروں کی ملک دشمن پالیسیوں سے متاثرہے ،بیرون ممالک سے آنے والی امداد ابھی بھی متاثرین تک نہیں پہنچائی گئی ،شہبازشریف اورپرویزالہی ہیلی کاپٹرسے فضائی جائزے کی بجائے متاثرین کی امداد کے لیے آسمان سے نیچے اترآئیں،وفاق ،پنجاب ،خیبرپختونخوااور سندھ کے حکمران جہازوں سے فضائی جائزے لینے کی بجائے عوامی مشینری کومتاثرین کے ریسکیواورریلیف میں استعمال کریں اورکروڑوں متاثرین کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کریں ۔