کراچی(صباح نیوز) کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر ڈالمیا کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس افسر کو لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی سعد جبار بینک سے 8 لاکھ روپے لے کر نکلے تھے، ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی سعد جبار کا تعاقب کیا اور کچھ دور جا کر انہیں لوٹ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا کے قریب بینک سے رقم نکلوا کر گھر جانے والے دو نوجوانوں نے لوٹنے کے لیے آنے والے دو ملزمان کو ان ہی کے پستول سے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا تاہم جھگڑے کے دوران گرنے والی رقم کوئی دوسرا شخص لیکر فرار ہو گیا۔