اسلام آباد(صباح نیوز)آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ پروگرام کے تحت ہی پاکستان کی سیلاب سے بحالی میں مدد کریں گے۔
پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ پروگرام کے تحت ریلیف اور بحالی کی کوششیں جاری رہیں گی۔
آئی ایم ایف کے نمائندے نے کہا کہ سیلاب کے تباہ کن اثرات پر گہرا دکھ ہوا، متاثرین کی مدد کیلئے جامع کوششیں کی جائیں گی۔ ہماری ہمدردیاں سیلاب کے لاکھوں متاثرین کے ساتھ ہیں، پاکستان کی مدد کیلئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
انہوں نے کہا آئی ایم ایف پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد اور تعمیر نو کی کوششوں میں تعاون کرے گا جس پر دونوں کے درمیان اتفاق کیا گیا ہے۔