کراچی( صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ مہنگائی میں 40فیصد تک اضافہ سودی لعنت اور حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسوں کانتیجہ ہے۔زندگی کی بنیادی ضرورت آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ جانے سے عوام کا جینا مشکل بنادیا گیا ہے۔حکومتی دعوؤں کے برعکس لاکھوں لوگ بدستور امداد سے محروم اور لاوارث روڈوں پرپڑے ہوئے ہیں۔کئی فٹ تاحال پانی کھڑ ہونے کی وجہ سے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں مگربے حس حکمرانوں کے کانوں پرجون تک نہیں رینگتی۔جماعت اسلامی حسب حال متاثرین کی خدمت کر رہی ہے تاہم اصل کام حکومت کا ہے جو سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعیدآبادمیں بارش متاثرین کے لیے قائم خیمہ بستی کے دورے اورریلیف سرگرمیوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔امیرضلع مٹیاری فقیرمحمد لاکھو ودیگر ذمے داران بھی ساتھ موجود تھے۔صوبائی امیرنے مقام بھلیڈنوکاکا میں جماعت اسلامی کے رہنما نورمحمد کاکا کے بھائی کی وفات پران کے گھر جاکرتعزیت اوردرجات بلندی کی دعا بھی کی۔
امیرجماعت اسلامی سندھ کا مزیدکہنا تھاکہ حکومت سیلاب زگان کی امداد کے لیے روازانہ اربوں روپے جاری کرنے کے دعوے کر رہی ہے مگروہ کھیں دکھائی نہیں دے رہے ہیں عوام اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف حکومتی نمائندوں کا گھیرا کر رہے ہیں۔اس سے بڑی حکومتی ناکامی اورکیا ہوگی کہ سندھ حکومت کی ریلیف سرگرمیوں سے خودپیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی بھی خوش نہیں ہیں۔
دریں اثنا انہوں نے سندھ میں آٹے کے بحران اورقیمت میں ہوشربااضافہ پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے زوردیا ہے کہ قیمت پرکنٹرول اورذخیرہاندوزمافیاز کوقانون کی پکڑمیں لاکرعوام ریلیف دیا جائے۔