لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایک مرتبہ پھر تعریف کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ ثمرقند سے اطمینان کے ساتھ روانہ ہو رہا ہوں کہ موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کے بارے میں اب آگاہی بڑھی ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سمجھتے ہیں موسمیاتی تبدیلی ہماری ترقی میں رکاوٹ اور عشروں کی پسماندگی کا سبب ہے، ہمیں متحد ہو کر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنا ہو گا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شہباز شریف کے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم صاحب آپ نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے