ایم کیو ایم کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود حکمرانو ں کیساتھ ہے ،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کرتا ہے اور وزیر توانائی مئوخر کرتا ہے۔ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔صدر سیاسی مفاہمت کراتے ہیں یاڈی چوک پر فیصلہ ہونا ہے۔سیلاب زدگان کی مدد نہیں،صرف فوٹو کھچوائی جارہی ہے۔گردشی قرضہ 23کھرب روپے ہوگیا ہے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نےآج ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ لاپتہ شہری کی بازیابی ہویاپیناڈول گولی کی دستیابی،ہائیکورٹ سے ملتی ہے۔اقوام متحدہ کی160ملین کی امداداونٹ کے منہ میں زیرہ ہے۔ایسادکھائی دیتا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی ہی پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے اورعمران کو دیوار سے لگانے والے عوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں۔