جماعت اسلامی کراچی کے تحت مسلح ڈکیتیوں، سندھ حکومت کی ناکامی و نااہلی کیخلاف کل مظاہرے ہوں گے


کراچی (صباح نیوز)جماعت اسلامی کراچی کے تحت شہر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، بڑھتی ہوئی مسلح ڈکیتیوں اور ان میں شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع اورسندھ حکومت و محکمہ پولیس کی مکمل ناکامی و نااہلی کے خلاف کل  شام 5بجے شہر بھر میں 14مقاما ت پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے ۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ریگل چوک صدر میں مظاہرے سے خطاب کریں گے ۔دیگر مظاہرے ڈالمن مال حیدری،واٹر پمپ چورنگی نارتھ ناظم آباد،حسن اسکوائر،اورنگی ٹاؤن نمبر 5، بنارس چوک،یوپی موڑ ، لیبرٹی چوک طارق روڈ، ڈی سی آفس کورنگی ، داؤد چورنگی لانڈھی ، لیاقت مارکیٹ ملیر، ماڈل کالونی ،بھٹائی آباداور شمع شاپنگ سینٹر شاہ فیصل کالونی میں ہوں گے ،جن سے امراء اضلاع ومقامی ذمہ داران خطاب کریں گے ۔