سیلاب متاثرین کے لئے حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی نے سامان روانہ کردیا


راولپنڈی (صباح نیوز)سیلاب متاثرین کے لئے حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی نے سامان بلوچستان روانہ کردیا،

تفصیلات کے مطابق حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے تحت سید مودودی بلڈنگ سے سیلاب متاثرین کے لئے 3 ٹرکوں پر مشتمل کپڑے، خشک راشن، پانی کی بوتلیں، دودھ کے ڈبے،ٹینٹ، مچھر دانی،بچوں کا سامان اور دیگر سامان ضرورت جعفر آباد بلوچستان روانہ کیا گیا.