دردانہ صدیقی کا الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ کے ہیڈآفس کا دورہ


لاہور(صباح نیوز)سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے لاہور منصورہ میں الخدمت فاونڈیشن ویمن ونگ کے ہیڈآفس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے صدر الخدمت فاونڈیشن ویمن ونگ کلثوم رانجھا کو ریلیف فنڈ میں چیک بھی دیا۔دردانہ صدیقی نے وہاں پر موجود رضاکار خواتین کی خدمات کو سراہا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی ڈاکٹر حمیرہ طارق، ڈائیریکٹر ویمن اینڈ فیملی کمیشن جماعت اسلامی ڈاکٹر رخسانہ جبین، نائب نگران آئی ٹی شازیہ عبدالقادر اور دیگر خواتین ذمہ داران بھی موجود تھیں۔