یوم ختم نبوتۖ بدھ کو منایا جائیگا


سرگودھا(صباح نیوز )ملک بھر میں یوم ختم نبوتۖ (کل)بروز بدھ 7ستمبر کو مذہبی جوش و جذبہ سے منایا جائیگا۔

اس روز ملک بھر میں قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے اس سلسلہ میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جبکہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تمام اضلاع میں ختم نبوتۖ کانفرنسز منعقد کرنے کیلئے بھی کہا گیا تاکہ قادیانیوں کے بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے مسلمانوں کو آگاہ کیا جاسکے۔