وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات،سیلاب زدگان کیلئے امدادی چیک پیش کیا


لاہور (صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پنجاب میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے والی چینی کمپنی کے ایک وفد نے پاکستان میں چینی قونصل جنرل کی سربراہی میں ملاقات کی اور وزیراعظم کو ایک خطیر رقم کا چیک برائے امداد و بحالی سیلاب زدگان پیش کیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جب بھی مشکل گھڑی سے گزرا تو چینی حکومت اور عوام نے کبھی پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا ،اسی محبت کی وجہ سے دونوں ممالک کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور بحر الکاہل سے گہری ہے۔ ہمیں ہمیشہ اس دوستی پر فخر ہے اور رہے گا۔