جہانگیر ترین کا سیلاب متاثرین کیلئے 10 کروڑ کی امداد کا اعلان


لاہور(صباح نیوز)سینئر سیاسی رہنما جہانگیر ترین خان نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لئے 10کروڑ کی امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

سینئر سیاستدان جہانگیرتر ین کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان میں راشن، خیمے، ترپالیں، مچھر دانیاں، خواتین کے حفظان صحت کا سامان اور نقد رقم شامل ہے۔

سینئر سیاستدان جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے کاروباری اور مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آگے بڑھیں، سیلاب سے متاثرہ لاکھوں پاکستانیوں کی مدد کے لیے ایک مشترکہ قومی کاوش کی ضرورت ہے، اس موقع پر ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔