چھ مہینوں میں حکومت کا الٹراساؤنڈ ہوگیا،شیخ رشید


راولپنڈی (صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت کے ساتھ608ارب وصولی کامزید معاہدہ کیا ہے،پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا اب غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں،6مہینوں میں حکومت کاالٹراساؤنڈ ہوگیا ہے،سندھ میں سیلاب نے لوگوں کی آنکھیں کھول دیں،کل  جسٹس امجد رفیق کی عدالت لاہورہائی کورٹ میں پیش ہوں گا۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنادی،لوٹاممبران کی عوام شکل نہیں دیکھناچاہتے،جن منی لانڈرزکواپنے لوگ چندہ دینے کو تیار نہیں دوسرے ملک کیسے دیں گے،لوگوں میں پٹرول لینے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں آپ مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں،ستمبر ستمگرہوگا،سیلاب اترے گاتوعمران خان اسلام آباد کی کال دے گا۔