ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کی کتاب ‘خاندانیت’ کی تقریب رونمائی کل لاہور میں ہو گی


لاہور(صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے شعبہ خواتین کی ڈائریکٹر امور خارجہ و سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کی کتاب ‘خاندانیت’ کی تقریب رونمائی کل اتوار 4ستمبر کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی۔

اس تقریب سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں سمیت سینئر صحافی، ادیب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اظہار خیال کریں گی۔