علاقے میں تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،شہباز گل


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ اپنے علاقے میں تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ1947میں میرے دادا چوہدری اسماعیل گل ناگاں امرتسر  سے ہجرت کرکے آنکھوں میں نئے وطن کے خواب سجائے 270 ماجھیوال فیصل آبادآکر آباد ہوئے، اسی گاؤں سے  اپنے سیاسی پبلک سیکریٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھناباعث فخر ہے ۔میرا اولین مشن اپنے علاقے کے بچوں بچیوں کو تعلیم کے بہترین مواقع دینا ہے۔