جماعت اسلامی مشکل کی گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی،محمد جاوید قصوری


لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ پوری قوم کو متاثرین کی پکار پر لبیک کہنا ہوگا۔ انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنے کے لیے مربوط انداز میں ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کی سرگرمیوں کو مسلسل تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔ جب تک سیلاب سے متاثرہ آخری شخص کو بھی ریلیف میسر نہیں آجاتا ، اس وقت تک نہ تھکیں گے اور نہ ہی رکیں گے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیلاب متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والی امدادی ٹیموں سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد میڈیاکو جاری کردہ اپنے بیان اور فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم اس وقت مشکلات میں گھری ہے۔ ٹینٹ ، خیموں ، ترپالوں ، پلاسٹ شیٹس اور شیلٹر ہوم کا کاروبار کرنے والوں نے اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ ناجائز منافع خور مافیا امداد پہنچانے میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ 45سو والا خیمہ 18ہزار تک میں فروخت کیا جارہا ہے۔ ہر چیز کی قیمت 200گنا تک بڑھ گئی ہے۔ اس وقت ایل پی جی 700روپے فی کلو ، روٹی 50روپے اور پٹرول 300روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔ مافیا کو خوف خدا نہیں۔ حکومت اور انتظامیہ اس کا فوری نوٹس لے کر ذمہ داران کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ روٹی ٹکروں کی خاطر بلکتے بچوں کی ویڈیو انتظامیہ اور حکومت کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔ آج ملک بھر میں درد دل رکھنے والی ہر آنکھ اشکبار ہے۔ ہر قسم کی تفریق سے بالا تر ہو کر یکجہتی کو مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ چند بے شرم لوگ اس صورتحال پر بھی اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ حکومتی امداد ا پر ٹیکس کاٹنے اور سیاسی بنیادوں پر امداد کی تقسیم کی خبریں آرہی ہیں