سندھ کے وزیروں نے فصلیں بچانے کیلئے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اندرون سندھ کے وزیروں نے اپنی فصلیں بچانے کے لئے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان سیلاب سے اور یورپ خشک سالی سے مراجارہا ہے۔اندرون سندھ کے وزیروں نے اپنی فصلیں بچانے کے لئے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا ہے۔سیلاب کی رپورٹیں بننے تک غذائی قلت اور وبائیں شروع ہوجائیں گی،مہنگی بجلی،آٹا اور سیلاب تباہی لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کی مدد کے انتظار میں کھائی میں گریں گے۔