اسلامی جمعیت طلبہ حیدر آباد کے سابق ناظم شکیل احمد خان انتقال کر گئے ، حافظ نعیم و دیگر کا اظہار تعزیت


کراچی(صباح نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ حیدر آباد کے سابق ناظم و سابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شکیل احمد خان رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے،کر گئے ، نماز جنازہ ہفتہ کو مسجد قبا مسلم کو آپریٹو سوسائٹی فیزIIمیں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں تدفین ہوئی ۔ نماز جنازہ میں مرحوم کے عزیز و اقارب ، اہل محلہ ، جماعت اسلامی کے کارکنوں نے شرکت کی ۔

دریں اثناء امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امراء کراچی برجیس احمد،ڈ اکٹر اسامہ رضی ، محمد اسحاق خان، راجہ عارف سلطان، ڈاکٹر واسع شاکر،عبد الوہاب،مسلم پرویز،انجینئر سلیم اظہر، سکریٹری کراچی منعم ظفر خان، ڈپٹی سکریٹریز راشد قریشی، حافظ عبد الواحد شیخ،عبد الرزاق خان،انجینئر عبد العزیز،نوید علی بیگ، عبد الرحمن فدا،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر  شکیل احمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔