سابق امیر جماعت اسلامی ہند مولانا سید جلال الدین عمری کی غائبانہ نماز جنازہ کل منصورہ میں ادا کی جائے گی


لاہور(صباح نیوز)سابق امیر جماعت اسلامی ہند مولانا سید جلال الدین عمری کی غائبانہ نماز جنازہ منصورہ میں اتوار کو شام 5بجے ادا کی جائے گی۔

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس غائبانہ نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین مولانا جلال الدین عمری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اظہار خیال بھی کریں گے۔