تباہ کن بارشوں سے مویشیوں میں پھیلنے والی بیماریوں کے بچاؤ کے لیے محکمہ لا ئیو اسٹا ک کا مفت طبی کیمپ قائم


بدین(صباح نیوز)تباہ کن بارشوں  سے مویشیوں میں پھیلنے والی بیماریوں سے بچانے کے لیے محکمہ لایو اسٹاک کی جانب سے ضلع سمیت ساحلی علاقوں میں مفت طبی کیمپ قائم کئے گئے ہیں ان کیمپوں میں اس وقت ہزاروں چھوٹے وبڑے جانوروں کا چیک اپ کرکے علاج اور ویکیسین دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ لایو اسٹاک کی جانب سے تباہ کن بارشوں میں بدین ضلع سمیت ساحلی علاقوں مویشیوں میں پھیلنے والی خطرناک بیماریوں سے بچانے کے لیے بارہ مفت طبی کیمپ لگاکر گاؤں گاؤں قریہ قریہ جاکر مال مویشیوں بکریوں کا چیک اپ کرکے موقع پر علاج اور ویکیسین دی جاررہی ہے تاکہ بارشوں میں پھیلنے والی بیماریوں سے مال مویشیوں کوبچایا جاسکے محکمہ لایو اسٹاک بدین ڈپٹی ڈا ئریکٹر جمال الدین جونیجو نے ساحلی علاقوں زیروپوانٹ۔احمد راجو۔بگھڑا میمن۔علی بندر۔کڈھن۔لواری شریف۔سیرانی۔بھڈمی ودیگرگوٹھوں اور شہروں میں قائم کیمپوں کا وزٹ کرنے کے بعد اپنے دفتر میں مقامی صحافیوں کو ایک ماہ کی بریفننگ دیتے ہوے بتایاکہ بارشیں شروع ہوتے ہی صوبا ئی وزیر صوبائی سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل لائیواسٹاک کی خصوصی ہدایت پر بدین ضلع سمیت ساحلی علاقوں بارہ مفت طبی کیمپ اور پانچ موبال ٹمیں تشکیل دے کر ضلع بھر اور ساحلی علاقوں میں چھوٹے وبڑے ساٹھ ہزار سے زاد جانوروں کا چیک اپ کرکے انکا علاج اور ویکیسین کی گئی قائم کئے گئے کیمپوں میں وافر مقدار میں ادویات اور ویکیسین فراہم کی گئی،

جمال الدین جونیجو نے کہاکہ  ابھی تک  کیمپ قائم ہیں ان کیمپیوں میں مال مویشیوں کا چیک اپ اور علاج کیا جارہاہے انشاللہ بدین ضلع کو دودھ اور گوشت میں خود کفیل بناکر ہی دم لیں گے اس موقع پر ڈاکٹر حسین تھیم۔ڈاکٹر ناران کولہی۔ڈاکٹر محمد علی بوھڑ۔ڈاکٹر دودو چانڈیو ودیگر موجود تھے