بجلی کے 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے، شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اوروفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بجلی کے 200یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں۔شہباز شریف حکومت کو پھوٹی کوڑی کوئی دینے کے لیے تیار نہیں۔ آئی ایم ایف ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اور شہباز گھر جائے گا۔ان کا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے۔انتخابات میں تاخیرعمران خان کے حق،ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ( ن) لیگ کے لیڈر خود کہہ رہے ہیں حلقوں میں نہیں جاسکتے۔200یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں ، پی ڈی ایم کو بھی لے ڈوبے گا۔ نواز شریف اور آصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئیں۔

انہوںنے کہا کہ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، ن لیگ سے ش لیگ بھی نکلے گی، پی ڈی ایم بھی ٹوٹے گی،الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔