جماعت اسلامی پاکستان کا 81واں یوم تاسیس،منصورہ آڈیٹوریم میں تقریب کل ہو گی


لاہور(صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کا 81واں یوم تاسیس کل (جمعہ) کو منایا جائے گا۔ مرکزی تقریب بعد ازنماز مغرب منصورہ آڈیٹوریم میں ہو گی جس سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق خطاب کریں گے۔

منصورہ سے جاری بیان میں سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ یوم تاسیس کے سلسلے میں ہونے والی مرکزی تقریب سے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد، کالم نگار سجاد میر، حفیظ اللہ نیازی اور مذہبی رہنما ابتسام الٰہی ظہیر بھی خطاب کریں گے ۔

ملک بھر میں ہونے والی تقریبات سے جماعت اسلامی کے دیگر قائدین خطاب کریں گے جن میں نائب امرا لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، میاں محمد اسلم، اسد اللہ بھٹو، راشد نسیم اور سیکرٹری جنرل امیر العظیم شامل ہیں۔