ڈسکہ انتخاب میں دھاندلی کا الزام، پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں کو نوٹسز جاری


اسلام آباد(صباح نیوز)ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے الزام میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے فرودس عاشق اعوان، عثمان ڈار سمیت 6 افراد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں ڈی پی او آفس میں میٹنگ پر وضاحت کے لئے طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر 3 لاکھ روپے 20 پریذائڈنگ افسران میں بانٹنے سمیت انتخابی عمل رکوانے اور دھاندلی کا الزام لگایا گیا ہے۔   الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنماوں کو 30 اگست کو طلب کیا ہے۔