ملک کا معاشی اور پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ ہوگیا،شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کا معاشی اور پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کا معاشی اور پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ ہوگیا ہے۔ بجلی کے بل غریب کی جیب پر ڈاکہ ہے جو پہلے ہی خالی تھی۔20 کلومیٹر کی حکومت چاروں طرف سے محاصرے میں ہے۔ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار اورن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔ چور نعرے سے خوفزدہ وزرا باہر نہیں نکل رہے اورسٹیٹ گیسٹ ہاؤس استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف سیلاب ہے اور دوسری طرف حکمران کا عذاب ہے۔ سب سے زیادہ گیم چینجر پریشان ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے۔ ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے۔ تباہی دروازے پردستک دے رہی ہے اورنیرو بانسری بجا رہا ہے۔ سوشل اورڈیجیٹل میڈیا پرپابندی کا وقت گزر گیا،اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔