اسلام آباد(صباح نیوز)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 2مریض چل بسے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 217نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا کے باعث مزید 2 کورونا مریض انتقال کر گئے،کورونا سے جاں بحق ہونیوالوں کی کل تعداد 30557تک پہنچ گئی۔کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 66 ہزار 869 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 11 ہزار 285 ٹیسٹ کئے گئے ،مزید217افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 99 لاکھ 75 ہزار 272 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
این آئی ایچ کے مطابق کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 116 کی حالت تشویش ناک ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 92 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔