سینئر صحافی اور روزنامہ امت کے بیوروچیف لاہور نجم الحسن عارف کے بھائی نقیب غوری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،لاہور میں سپر د خاک


لاہور (صباح نیوز)سینئر صحافی اور روزنامہ امت کے بیوروچیف لاہور نجم الحسن عارف کے بھائی نقیب غوری المعروف صوفی عبدالمالک اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،ان کی عمر 62سال تھی، اتوار کی شب گیارہ بجے انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا،

صوفی عبدالمالک کی نماز جنازہ پیر کو بعد نماز ظہرجناز گاہ، نزد تھانہ فیکٹری ایریا، شیخوپورہ روڈ کوٹ عبدالمالک میں ادا کی گئی جس میں سیاسی ،مذہبی اورسماجی شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ، بعدمیں انہیں مقامی قبرستان میںسپرد خاک کردیا گیا ۔