جیکب آباد(صباح نیوز)سیلابی ریلوں سے متاثرسبی جیکب آباد سیکشن مرمت کے بعد بحال ہوگیا، 6 روز بعد جعفر ایکسپریس کا پہیہ چل پڑا ہے۔
دادو کے قریب ریلوے ٹریک کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے کراچی جانے کیلئے بولان میل گزشتہ ایک ہفتے سے شِیڈ میں کھڑی ہے۔سیلابی ریلوں سے کوئٹہ نوشکی اور کوئٹہ چمن ریلوے سیکشن بھی متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹرین سروس معطل ہوگئی۔
دوسری جانب کوئٹہ سے لسبیلہ اور بولان کے راستے کراچی جانے کیلئے شاہراہیں بھی ایک ہفتے سے بند ہیں۔