آزادکشمیر میں پھوڑوں والی بیماری سے179جانور ہلاک ہوگئے


مظفرآباد(صباح نیوز)محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آ زادکشمیر نے لمپی سکن ڈزیز (پھوڑوں والی بیماری) کے اعدادوشمار جاری کردئیے،اسوقت آ زادکشمیر میں کل کیسز 4382  ہیں اور اس میں سے 3319 کیسز میں جانور ٹھیک ہوگئے ہیں کچھ زیر علاج ہیں۔ ابھی تک کل اموات 179  ہیں۔

ترجمان محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آ زادکشمیر  کے جاری بیان کے مطابق ،محکمہ لائیو اسٹاک نے 84885 ڈوزز لگوا دی ہیں اس کے علاوہ کسان اپنے طور پر جو امپورٹڈ ویکسین لگوا ر ہے ہیں اس کا ڈیٹا بھی اکھٹا کیا جارہا ہے اور کل ویکسینیشن تعداد ایک لاکھ سے زائد جانوروں کو لگ چکی ہے۔ بیماری کی شرح بہت تیز ہے مگر اس میں اموات علاج معالجہ نہ ہونے اور دیسی ٹوٹکے وغیرہ کرنے سے ہورہی ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک کا عملہ سمیت آ فیسران انتہائی محدود وسائل میں حتی الامکان کوشش کر ر ہے  ہیں اور کسانوں کی خدمت دن رات جاری ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک نے بیماری سے قبل ھی ویکسینیشن کا عمل شروع کر رکھا تھا اور لوگوں کو سوشل میڈیا پرنٹ میڈیا و ریڈیو و دیگر سوموار میٹنگز کسان میٹنگز کے ذریعے معلومات بھی دی ہیں شروع میں اس بیماری کے بارے میں کسان حضرات نے محکمہ کے ساتھ تعاون نہیں کیا مگر فیلڈ سٹاف کی بہترین کاوشوں سی بیماری کنٹرول میں رھی ھے۔ کہیں کمی بیشی  ہوسکتی ھے مگر سٹاف جانفشانی سے کام کر رھا  ہے فیلڈ سٹاف کی تعداد کم  ہے اور کئے علاقے دشوار گزار  ہیں تو عوام الناس کی شکایات بھی ہیں اس پر بھی روزانہ کی بنیاد پر ایکشن ہورہا ہے ۔ عوام الناس اطمینان رکھیں محکمہ کم وسائل میں بہتر کام کر رھا   ہے۔ حکومت وقت سے امپورٹڈ ویکسین کی ڈیمانڈ بھی کر دی گئی  ہے۔ یہ ایک نیشنل ڈیزاسٹر  ہے اور ھم پوری کوشش کر ر ہے ہیں کہ کم سے کم نقصان ہو۔ اگر پھر بھی کسان حضرات کو کوئی شکایت ھو تو براہ راست متعلقہ ڈسٹرکٹ آ فیسران سے رابطہ کریں۔

نظامت اعلیٰ میں براہ راست تحریری درخواست دیں کسی بھی اھلکار کی فیلڈ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ آ فیسران کے ذاتی نمبر دفاتر کے نمبر ھر جگہ دستیاب ھیں براہ راست کال کریں۔ جملہ شکایات پر کام بھی ھورھا ھے۔ ویکسینیشن کی ڈیمانڈ بہت ھے سپلائی کم ھے۔ایک اور ضروری بات یہ ھیکہ دودھ اور گوشت قابل استعمال ھے اور اس بیماری سے کوئی مسئلہ نہیں دودھ ابال کر استعمال کریں۔ یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں نہیں لگتی ھے۔ھمارا مشن کسانوں کی خوشحالی و فلاح ھے۔