سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے مقررکر دی


اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے مقررکر دی،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 25 اگست کو سماعت کرے گا،پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف نیب اپیل سماعت کے لیے مقرر کر لی۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 25 اگست کو سماعت کرے گا، جب کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔واضح  رہے کہ اسپیشل کورٹ لاہور نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو  فردجرم کیلئے 7 ستمبر کو طلب کر رکھا ہے۔