پاک فوج کی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری


راولپنڈی(صباح نیوز) پاک فوج کی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں متاثرہ آبادی اور ان کے سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان اور پنجاب کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، فوج کے دستے ڈی جی خان، راجن پور، نصیر آباد اور لسبیلہ میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ متاثرہ آبادی اور ان کے سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، فوج کی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔