کراچی( صباح نیوز ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ سندھ کی ناظمہ رخشندہ ناز منیب کی والدہ اور شعبہ تنظیم جماعت اسلامی کے کارکن منیب ایوبی کی خوشدامن 75برس کی عمر میں انتقال کرگئیں،
مرحومہ کچھ دنوں سے علیل اور زیر علاج تھیں، مرحومہ کی تمام اولاد جماعت اسلامی سے وابستہ اور اقامت دین میں سرگرم عمل ہے، ان کی نماز جنازہ بیت المکرم مسجد گلشن اقبال میں ادا کردی گئی جس میں جماعت اسلامی کے مرکزی،صوبائی اور مقامی رہنمائوں وکارکنان اور قریبی رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
دریں اثناء امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی،جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے اور نظم صوبہ کے دیگر ذمہ داران وکارکنان نے ناظمہ صوبہ رخشندہ کی والدہ کی وفات پر گھرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب کی والدہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔
ناظمہ کراچی اسماء سفیر،معتمدہ کراچی فرح عمران،نائب ناظمات کراچی جاویداں فہیم، شمینہ عتیق، ثناء علیم، شیبا طاہر، سمیہ عاصم، اراکین کراچی شوری اور سیکریٹری اطلاعات ثمرین احمد نے رخشندہ منیب سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی والدہ کے لیے مغفرت اور جنت الفردوس میں بلند مقام کی دعا کی ۔
اسماء سفیر نے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحومہ کی پوری زندگی دعوت دین اور خدمت سے عبارت تھی۔اللہ ان کی تمام حسنات کو قبول فرمائے۔