وزیر اعلیٰ پرویزالٰہی نے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ، گجرات ڈویژن بن گیا


لاہور (صباح نیوز) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے دیرینہ مطالبہ پورا کر کے عوام کے دل جیت لئےـ عوام کی فلاح و بہبود اور ضروریات کے پیش نظر گجرات کو پنجاب کے 10 ویں ڈویژن کا درجہ دے دیا گیاـ

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے گجرات ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاـ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ڈویژن میں 3 اضلاع شامل ہوں گےـمنڈی بہاؤالدین ، حافظ آباد اور گجرات نئے ڈویژن کا حصہ ہوں گےـ گجرات میں نیا ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا