ہر طرف نئے پاکستان کے اذیت ناک مناظرافسوسناک ہیں،مریم اورنگزیب


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر طرف نئے پاکستان کے اذیت ناک مناظرافسوسناک  ہیں۔

ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کی اذیت، پٹرول، گیس کی قطاروں سے نجات دلائی تھی۔سبز باغ دکھا کر عمران خان نے قوم کو دوبارہ قطاروں میں کھڑا کردیا۔ آٹے، چینی تو کہیں گیس پٹرول اور بے روزگاروں کی قطاریں ہیں۔ ہر طرف نئے پاکستان کے  اذیت ناک مناظر ہیں۔

افسوسناک، شرمناک۔  اپنے ایک اور ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عروج آفتاب کی بہترین نیو آرٹسٹ کے طور پر ممتاز گریمی لسٹ میں نامزدگی پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔ عروج اور ان کے اہل خانہ کو یہ کامیابی مبارک ہو۔ اس سے پہلے استاد نصرت فتح علی خان کو 1996 میں  نامزدکیاگیا تھا۔ دعا ہے کہ عروج کو مزید عروج ملے۔ آمین۔