شمس الرحمن سواتی نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کو ظلم قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا


لاہور(صباح نیوز)صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی نے حکومت کی جانب سے  پٹرول کی قیمت میں اضافہ کو ظلم قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

پٹرول کی قیمت میں ضافہ پرایک رد عمل دیتے ہوئے صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ مہنگائی کے نام پر مسلط ہونے والے حکمرانوں نے عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود غریب عوام پر پٹرول بم گرا دیا،ہم اس کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ اس پر احتجاج کرتے ہیں اور بے حس حکمرانوں کا ماتم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ ظلم ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر قوم بے حس حکمرانوں کا ماتم کرے۔