پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے صالح،دیانتدار اور نظر یاتی قیادت کا بر سر اقتدار آنا ضروری ہے۔ نصر اللہ رندھاوا


اسلام آباد(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے کہا ہے کہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل ہونے والی مملکت کی شناخت کو نااہل قیادتوں نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، یوم آزادی کا دن خوشی اور امید کا دن ہے ، یہ دن تجدید عہد کا دن بھی ہے کہ پاکستان کو اس کے نظریہ کے عین مطابق اسلامی اور خوشحال پاکستان بنایا جا ئے ،پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے صالح،دیانتدار اور نظر یاتی قیادت کا بر سر اقتدار آنا ضروری ہے ،

انھوں نے کہا پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی کوئی واضح پالیسی نظر نہیں آرہی انتخابی نعروں اور دعووں کے برعکسںمعاشی ترقی تو درکنار، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، آج ملک و قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جسکے قول وفعل میںتضاد نہ ہو اور جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پرقوم کو یکجا کرے اور مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر امید کا چراغ روشن کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے ضلعی عہدے داران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ،

نصر اللہ رند ھاوا نے کہا کہ وطن عزیز کی یکجہتی اورسلامتی کے لئے جذبہ  اخوت کو پروان چڑھانے اور عوام کی محرومیوں کے ازالے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا ئیں ،پاکستان کی بقائ، سلامتی اور خوشحالی کا ضامن صرف اسلام  ہے، ہمیں وہ عہد و پیماں پورے کرنے کے لیے نئے عزم کے ساتھ اٹھنا ہوگا جو قیام پاکستان کے وقت ہم نے اپنے رب سے کیے تھے، انھوں نے کہاجب تک قوم اپنے اس عہد کو پورا نہیں کرتی ملک نہ ترقی و خوشحالی کی منزل کو حاصل کر سکتا ہے نہ ہی قومی وقار اور ملکی خودمختاری کی بحالی اور حقیقی آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔